پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن نظام آسان بنانے کیلئے اہم قانونی ترامیم کا فیصلہ
حکومتِ پنجاب نے مدارس کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر، آسان اور منظم بنانے کے لیے مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں اہم ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت مدارس کی الگ رجسٹریشن کی شرط میں نرمی لانے کی تجویز تیار کی ہے۔
مجوزہ ترامیم کے تحت وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے ساتھ رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سطح پر رجسٹرڈ مدارس کو صوبائی سطح پر بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی مدارس کے ڈیٹا کو باہم مربوط کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔مجوزہ پالیسی کے مطابق جو مدرسہ وفاقی رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ میں پہلے سے موجود ہوگا، اسے پنجاب میں الگ سے رجسٹریشن کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
اس اقدام سے مدارس کو دوہری رجسٹریشن، اضافی دستاویزی کارروائی اور علیحدہ ویریفکیشن جیسے پیچیدہ مراحل سے نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.