انمول عرف پنکی کا منشیات کیس سینیٹ تک پہنچ گیا، اے این ایف سے تفصیلی رپورٹ طلب

Super Admin


ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق معاملہ اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ تک جا پہنچا ہے۔ کمیٹی نے کیس کا باقاعدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی اے این ایف سے جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انمول عرف پنکی کیس پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے، جس میں بتایا جائے کہ انمول عرف پنکی کن افراد کو منشیات فراہم کرتی رہی اور اس نیٹ ورک میں کون کون شامل تھا۔چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ یہ بھی واضح کیا جائے کہ منشیات کس سطح تک پہنچائی گئیں اور اس پورے معاملے کے پس پردہ عناصر کون ہیں۔
اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میڈیا پر دیکھا کہ ایک مبینہ جرائم پیشہ خاتون کھلے عام عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے، جبکہ ملک میں منشیات فروش اور ڈاکو آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ریاستی ادارے صرف خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.