لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

Super Admin


محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ چند روز تک شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ شہر میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ روز لاہور کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی دن بھر موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر مزید چند روز جاری رہ سکتی ہے، تاہم 19 مئی کے بعد رات کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس سے موسم کی شدت میں کچھ کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.