جوہری تنصیبات پر حملے ناقابلِ قبول، پاکستان کی اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر اماراتی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں جوہری تنصیبات کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے اور انہیں کسی بھی صورت حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں نہ صرف انسانی جانوں اور ماحولیات کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے بھی سنگین اور ناقابلِ تلافی نتائج کا سبب بن سکتی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.