آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مزید 8 لاکھ ٹن گندم منگوانے کا اعلان، تیسرا انٹرنیشنل ٹینڈر طلب

Super Admin

ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کرتے ہوئے غیر ملکی سپلائرز سے پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسی دن دوپہر ڈھائی بجے تکنیکی بولیاں کھولی جائیں گی۔ ٹینڈر میں حصہ لینے والے عالمی سپلائرز کے لیے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی بولی لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شرائط کے مطابق بھارت، اسرائیل سمیت دیگر ممنوعہ ممالک سے گندم کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ تنازعات یا جنگ کا شکار علاقوں سے سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو متبادل ممالک سے گندم فراہم کرنے کی آپشن بھی دینا ہوگی۔

اس ٹینڈر میں صرف وہی سپلائرز اہل ہوں گے جن کے پاس برآمدات کا کم از کم 5 سالہ تجربہ ہو اور انہوں نے گزشتہ پانچ برسوں میں کم از کم 50 ہزار ٹن گندم برآمد کی ہو۔

ٹینڈر دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ درآمد شدہ گندم 2026 کی تازہ فصل کی ہونی چاہیے، جس میں نمی کا تناسب زیادہ سے زیادہ 14.5 فیصد، پروٹین کم از کم 10 فیصد اور ویٹ گلوٹن کم از کم 23 فیصد ہونا ضروری ہے۔ مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والی گندم قبول نہیں کی جائے گی، اور ٹھیکہ مجموعی طور پر کم ترین قیمت دینے والی کمپنی کو دیا جائے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.