9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے شہریوں سے 11 سو ارب روپے سے زیادہ اکٹھے کر لیے گئے
Super Admin
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1100 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جمع کی ہے۔
پیٹرولیم لیوی کے بھاری ٹیکس بوجھ سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں، تاہم حکومتی سطح پر اس مد میں وصولیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026 کے نو مہینوں میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1 ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔
علاوہ ازیں، اسی دورانیے میں پیٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریباً 47 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.