انمول عرف پنکی کے مبینہ آن لائن آئس فروشی نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

Super Admin


انمول عرف پنکی کے مبینہ آن لائن منشیات فروشی نیٹ ورک کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان منشیات کی ترسیل کے لیے غیرقانونی طور پر ایک معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام اور اس کے بیگز استعمال کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ایک صارف کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں ایک رائیڈر کو پارسل کی ڈیلیوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مذکورہ آن لائن شاپنگ برانڈ کے بیگز واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
دوسری جانب مبینہ ڈرگ اسمگلر انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.