نادرا کا بڑا فیصلہ: شناختی کارڈ کے اجرا کیلئے نئے قواعد نافذ

Super Admin


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی متعارف کرا دی ہے۔ نئے اصول کے تحت پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کیلئے دستخط دینا لازمی نہیں ہوگا۔نادرا کے مطابق اگر کوئی درخواست گزار دستخط فراہم نہیں کرتا تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ این اے درج کیا جائے گا۔
یہ اقدام خاص طور پر ان افراد کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے جو دستخط کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یا ناخواندہ ہیں۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ جعلسازی اور شناخت کے غلط استعمال کے خدشات کے باعث اب انگوٹھے کے نشان کی تصاویر استعمال نہیں کی جائیں گی۔ اسی حوالے سے ناخواندہ افراد اور دستخط سے محروم شہریوں کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصاویر اپ لوڈ نہ کریں۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.