عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدن، چھ روز میں 90 کروڑ روپے سے زائد حاصل
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوے نے مسافروں کی بڑی تعداد کو سفری سہولتیں فراہم کرتے ہوئے 90 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد آمدن حاصل کی۔ریلوے ذرائع کے مطابق 27 مئی سے یکم جون تک کے چھ روزہ عرصے میں تقریباً 4 لاکھ مسافروں نے مختلف ٹرینوں کے ذریعے سفر کیا، جس کے نتیجے میں قومی ادارے کو نمایاں مالی فائدہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق 27 مئی کو ریلوے کی آمدن 8 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی، جبکہ 28 مئی کو یہ بڑھ کر 13 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ 29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہوئے، جبکہ 30 مئی کو 17 کروڑ روپے کی کمائی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح 31 مئی کو ریلوے نے 16 کروڑ 70 لاکھ روپے آمدن حاصل کی۔
، جبکہ ی کو سب سے زیادہ 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کمائی ہوئی۔پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر خصوصی انتظامات اور اضافی ٹرینوں کے باعث مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی گئیں، جس کے نتیجے میں مسافروں کی بڑی تعداد نے ریل کا سفر ترجیح دی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.