بجلی سبسڈی کے نظام میں بڑی تبدیلی، مستحق صارفین کی شناخت کے لیے نیا ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف
حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو زیادہ مؤثر اور مستحق افراد تک محدود کرنے کے لیے نیا "ٹارگٹڈ سبسڈی" نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو اپنی شناخت اور گھریلو معلومات کی تصدیق لازمی طور پر کرانا ہوگی۔نئے نظام کے مطابق بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے بعد صارف ایک آن لائن پورٹل تک رسائی حاصل کرے گا، ۰
جہاں اسے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور بجلی کے میٹر کی معلومات درج کرنا ہوں گی۔ اس کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے تصدیقی عمل مکمل کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک ہی خاندان کے مختلف افراد کے نام پر رجسٹرڈ متعدد بجلی کنکشنز کی جانچ پڑتال کرنا اور یہ تعین کرنا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والا صارف واقعی سبسڈی کا مستحق ہے یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق اس عمل میں نادرا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس سے حاصل کردہ معلومات کو یکجا کرکے صارفین کی معاشی اور مالی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس طرح مستقبل میں سبسڈی کا تعین صرف بجلی کے استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھرانے کی مجموعی معاشی حالت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.