پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف نظام متعارف کرانے کی تیاری، عوامی ریلیف کے امکانات روشن
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی اور عوامی ریلیف کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف اور مؤثر فارمولا مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہونے کی توقع ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں، جبکہ ایران اور امریکا جنگ بندی معاہدے کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں۔ ان سفارتی سرگرمیوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم ہونے کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.