پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان

Super Admin


راولپنڈی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 سے 18 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل سے چلنے والی اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12 فیصد جبکہ نان اے سی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 15 فیصد کمی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات کم ہونے اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
اتھارٹی نے تمام بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے کرایوں کی فہرستیں اور بینرز نمایاں مقامات پر آویزاں کریں تاکہ مسافروں کو نظرثانی شدہ کرایوں سے بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.