اساتذہ اور تعلیمی عملے کے لیے نئی حاضری پالیسی نافذ، تاخیر اور غیرحاضری پر تنخواہ کٹوتی ہوگی
محکمہ تعلیم سندھ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے چہرے کی شناخت (فیس ریکگنیشن) پر مبنی حاضری نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تمام ملازمین کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جون اور جولائی کے دوران تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بائیومیٹرک طرز کی فیس ریکگنیشن رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔
، جبکہ اگست سے تمام ملازمین کے لیے روزانہ آمد و روانگی کی حاضری درج کرانا لازمی ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔ نیا حاضری نظام براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری کے ساتھ منسلک ہوگا، جس کے ذریعے حاضری کا ریکارڈ خودکار طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ایک ماہ کے دوران دو سے زائد چھٹیاں اضافی تصور کی جائیں گی، جبکہ مقررہ وقت سے تاخیر سے آنے یا غیرحاضر رہنے کی صورت میں تنخواہ سے خودکار کٹوتی کی جائے گی۔محکمہ تعلیم سندھ نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں اور روزانہ حاضری یقینی بنائیں تاکہ تنخواہوں کی بندش یا کٹوتی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.