ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، علی پرویز ملک

Super Admin


وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ایران سے کم قیمت پر تیل اور گیس کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن انداز میں مکمل ہوا-
، جس پر انہوں نے پاک فوج، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث حکومت بھی قیمتوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو اس سے بھی زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں آنے والی کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کرنے کی ہدایت دی، جس پر عمل کیا گیا۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ بعض عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
ان کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں مزید کم ہونے کی صورت میں حکومت بھی قیمتوں میں مناسب کمی کرے گی، جبکہ بین الاقوامی معاہدوں اور ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران سے سستا تیل اور گیس حاصل کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.