اسٹیٹ بینک کی ہدایت، قانونی جواز کے بغیر بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر پابندی

Super Admin


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کا بینک اکاؤنٹ قانونی بنیاد، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور ضروری تصدیق کے بغیر منجمد یا بلاک نہیں کیا جا سکتا۔
جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ پر پابندی صرف اس صورت میں عائد کی جائے گی جب تمام قانونی تقاضے پورے ہوں اور متعلقہ مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی ہو۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ غیر ارادی یا احتیاطی اقدامات کے نام پر اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری مشکلات یا مالی نقصان سے ہر ممکن طور پر محفوظ رکھا جائے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے۔ عدالت اس سے قبل بھی واضح کر چکی ہے کہ قانونی اختیار اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ کو بلاک یا منجمد نہیں کیا جا سکتا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.