پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کی تیاری، تعین مارکیٹ کے مطابق ہوگا

Super Admin


وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت مستقبل میں قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان شفاف طریقہ کار کے تحت کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب حکومت اس نظام میں اصلاحات لا کر قیمتوں کو آزاد مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے اور اب تک اس سلسلے میں تین اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق زیرِ غور تجاویز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر جاری کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔
، تاکہ قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے رجحانات اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق زیادہ مؤثر انداز میں کیا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.