عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Super Admin


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 75 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔ تخمینے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 75 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 10.23 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 88.53 ڈالر سے بڑھ کر 98.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ پریمیم شامل ہونے کے بعد اس کی قیمت 109.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایکس ریفائنری قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 210 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 120 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 226 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 267 روپے 23 پیسے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.