پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ

Super Admin


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا، جس سے مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔لاہور سے مختلف شہروں کے لیے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 80 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے باعث ان کے آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے نہ صرف سفری اخراجات بڑھے ہیں بلکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی مہنگی ہو جائے گی،۔
جس سے عام صارفین مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد کم سے کم ممکنہ حد تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.