مولانا فضل الرحمٰن کا بیان ان کی جماعت کا سیاسی مؤقف ہے، ہماری نمائندگی نہیں کرتا: متحدہ مدارس کونسل

Super Admin


متحدہ مدارس کونسل نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی جماعت کا ذاتی اور سیاسی مؤقف ہے، جس کی نمائندگی متحدہ مدارس کونسل نہیں کرتی۔
کونسل کے ترجمان میر آصف اکبر قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خیالات کو متحدہ مدارس کونسل سے منسوب کرنا درست نہیں، کیونکہ یہ ان کی سیاسی جماعت کا اپنا مؤقف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا اور غازی پوری قوم کے ہیرو اور باعثِ فخر ہیں، اور ان کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی بیانیہ قابلِ قبول نہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس، مساجد، علما اور طلبہ کا ریاست مخالف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مدارس اور مذہبی شخصیات کا نام سیاسی مہم یا سیاسی بیانات میں استعمال کرنا ناانصافی اور حقائق کے منافی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.