ایرانی وزیرِ داخلہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، صدرِ ایران کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
ایران اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران صدرِ ایران کا خصوصی پیغام ان تک پہنچایا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان ایک بار پھر سفارتی کوششوں میں متحرک دکھائی دے رہا ہے۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، باہمی تعاون اور دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسکندر مؤمنی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ پر بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.