بھارت نے سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، دریائے چناب میں بہاؤ بڑھنے کا امکان

Super Admin


بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے کھولنے کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی جانب پانی کا اخراج شروع کر دیا ہے، جس کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق سلال ڈیم سے چھوڑا گیا پانی آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے دریائے چناب کے کنارے آباد شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ کے دریا کنارے رہنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسی طرح فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بعض قریبی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ ملتان اور مظفرگڑھ کے نشیبی دیہات کے لیے بھی پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.