گندم کی قلت کا خدشہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے، درآمد کا امکان بڑھ گیا

Super Admin


ملک میں رواں سال گندم کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جہاں تین صوبوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے گندم فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ محدود وفاقی ذخائر کے باعث گندم درآمد کیے جانے کے امکانات بھی بڑھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب نے وفاقی ذخائر سے 10 لاکھ ٹن گندم طلب کی ہے، جبکہ سندھ نے پاسکو کے گوداموں سے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔اسی طرح خیبر پختونخوا نے سرکاری ضروریات کے لیے ایک لاکھ ٹن گندم مانگی ہے، جبکہ نجی شعبے کی طلب پوری کرنے کے لیے مزید 7 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ نے پنجاب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت میں سہولت دینے کی درخواست بھی کی، تاہم پنجاب نے اپنی مقامی ضروریات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں تقریباً 2 کروڑ 98 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود طلب اور رسد میں فرق کے باعث گندم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
اسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کو گندم درآ ضروریات پوریمد کرنے کے آپشن پر غور کرنا پڑ سکتا ہے تاکہ ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.