دریائے چناب میں خانکی اور قادرآباد پر اونچے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی ہدایت

Super Admin


پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دریائی بیلٹ سے ملحقہ نشیبی آبادیوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق خانکی بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 463 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 56 ہزار 63 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث یہاں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قادرآباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 67 ہزار 159 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 52 ہزار 159 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
اسی مقام سے کیو بی لنک نہر میں 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جبکہ یہاں بھی سیلاب کی صورتحال اونچے درجے کی ہے۔دوسری جانب مرالہ بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 94 ہزار 452 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 74 ہزار 452 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ 
محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر دریاؤں اور سیلابی علاقوں کا رخ نہ کریں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.