کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی آمد
کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز ایم ایس سی مرجام کی آمد ہوئی ہے، جو بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کے اعتماد کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان کے مطابق 400 میٹر طویل اور 19 ہزار 500 ٹی ای یوز گنجائش رکھنے والا الٹرا لارج کنٹینر بردار جہاز SAPT-2 ٹرمینل پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔
بحری جہاز پر صبح 11 بجے پائلٹ سوار ہوا، جبکہ دوپہر 12 بجے اسے برتھ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز پر تقریباً 1500 کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے، جس کے بعد اس کی اگلی منزل عمان کی بندرگاہ صلالہ ہوگی۔
کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ نے ایک بار پھر الٹرا لارج کنٹینر بردار جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ کرکے اپنی آپریشنل صلاحیت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میرین پائلٹس اور آپریشنز ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یہ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.