کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ 29 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید بارشوں، طغیانی اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا۔
31 جولائی سے دو اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔شہر قائد میں بعض مقامات پر درمیانی،چندعلاقوں میں تیزبارش متوقع ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت، اسلام آبادمیں بھی بارش متوقع ہے۔ دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
شمالی اوربالائی علاقوں میں بعض مقامات پر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی، اعلامیے کے مطابق 29جولائی سے مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں کو متاثر کریں گی۔ ایک اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.