پاسپورٹ تجدید میں سہولت، عازمین حج فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے

Super Admin


وزارت مذہبی امور کی کاوشوں سے حج 2027 کے عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی اہم سہولت فراہم کر دی گئی۔وزارت کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے ایسے پاکستانی پاسپورٹ کا مؤثر ہونا لازمی ہوگا، جو 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہو۔اسی مقصد کے پیش نظر پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج پاسپورٹ رولز 3(c) کے تحت مقررہ مدت سے پہلے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے۔اس ضمن میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قائم پاسپورٹ دفاتر کو بھی تجدید کی درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.