4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت سے اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Super Admin


اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت پولیس نے اشتہاری کارروائی مکمل ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں کے خلاف 4 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.