وزارتِ مذہبی امور کی 2027 تا 2030 چار سالہ حج پالیسی کا اعلان، ویٹنگ لسٹ اور قسطوں میں ادائیگی کی سہولت متعارف

Super Admin


وزارتِ مذہبی امور نے 2027 سے 2030 تک کے لیے نئی چار سالہ حج پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت عازمینِ حج کو ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے ذریعے اپنی پسند کے سال حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ عازمین رجسٹریشن کے وقت حج اخراجات کا 10 فیصد پیشگی جمع کرا کے اپنی ترجیح کے مطابق کسی بھی سال حج کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ ان کے مطابق رجسٹریشن کا پورا نظام ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے تحت چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی سیونگ پالیسی کے تحت عازمین مرحلہ وار اقساط میں رقم جمع کرا سکیں گے۔ تمام رقوم شرعی اکاؤنٹ میں محفوظ رکھی جائیں گی اور مطلوبہ رقم مکمل ہونے پر متعلقہ درخواست گزار اپنے منتخب کردہ سال میں حج ادا کر سکے گا۔پالیسی کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت مختلف دورانیے کے متعدد حج پیکیجز متعارف کرائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ حجاج کی رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ، فضائی سفر اور سامان کی ترسیل جیسے انتظامات کے لیے تین سے چار سالہ معاہدے کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے، تاکہ انتظامی امور کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.