پاکستان کا 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں انسانی بنیادوں پر توسیع کا فیصلہ

Super Admin


دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقریباً 16 ہزار افغان خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کے قیام میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی بھی افغان شہری کو ملک سے بے دخل نہیں کیا گیا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ افغان شہریوں سے متعلق آئی ایف آر پی (IFRP) پروگرام کے تحت تقریباً 89 ہزار درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جن افغان شہریوں کے پاس قانونی ویزا یا دیگر درست سفری دستاویزات موجود ہیں۔
، ان کے خلاف بے دخلی کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ترجمان نے چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آنے والے مبینہ واقعے سے متعلق کہا کہ اس حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ان کے مطابق افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کی زمینی سطح پر تصدیق ضروری ہے، اس لیے غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.