ایف آئی اے کے سخت اقدامات کے مثبت نتائج، بیرونِ ملک بھکاریوں کی بے دخلی میں 75 فیصد کمی

Super Admin


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سخت امیگریشن اقدامات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی مسافروں کی جانچ کے نظام کے نفاذ کے بعد بیرونِ ملک بھیک مانگنے کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔.
ایف آئی اے کے سینئر حکام کے مطابق بیرونِ ملک بھکاریوں کی بے دخلی میں 75 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ یورپ میں غیر قانونی سرحدی داخلوں کے واقعات بھی 47 فیصد کم ہوئے ہیں۔ایف آئی اے کے سینئر افسر ڈاکٹر اطہر وحید نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر بیرونِ ملک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد میں بھی 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے مقابلے میں 2025 کے دوران یورپی ممالک سے پاکستانی شہریوں کی مجموعی بے دخلی میں بھی 16 فیصد کمی دیکھی گئی، جسے امیگریشن نظام میں اصلاحات اور مؤثر نگرانی کا مثبت نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.