کشمیر کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری

Super Admin


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کے ووٹ اور جمہوری حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ کشمیر کے موجودہ حالات کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 30 پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ قبضے کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور کسی دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ان کے فیصلے پر اثرانداز ہو۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اس سیاسی جماعت سے نالاں ہیں جس کے ایک وزیر نے راولاکوٹ کے شہریوں کو کشمیری ماننے سے انکار کیا۔ ان کے مطابق خطے کے مسائل کا مؤثر حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے تجویز دی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ایک "سچ اور مفاہمتی کمیشن" تشکیل دیں، جو حالیہ واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ آنے تک احتجاج سے گریز کیا جائے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اگر تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو ذمہ دار قرار دیتا ہے تو وہ احتساب کے عمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.