ایران، امریکا کشیدگی پاکستانی معیشت کے لیے بڑا خطرہ، وزارت خزانہ نے خبردار کردیا
وفاقی وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو پاکستانی معیشت کے لیے اہم خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں مسلسل چوتھے ماہ مہنگائی کی شرح دو ہندسوں میں رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد، مئی میں 11.7 فیصد جبکہ جون میں 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ جولائی کے دوران بھی مہنگائی 9 سے 10 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایندھن، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے براہِ راست اثرات ملکی معیشت اور عوام پر مرتب ہوسکتے ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ہوئی، جو 2 ارب 47 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب 63 کروڑ ڈالر رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں شرحِ سود 11 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگئی-
، جبکہ ملکی برآمدات میں بھی 4.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا حجم 30 ارب 80 کروڑ ڈالر تک محدود رہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.