امریکا سے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا کے ساتھ ایران کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، تاہم خطے کے ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں خوش آئند ہیں۔تہران میں نیوز بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔
ان کے مطابق عمان کے ساتھ بحری راستے سے متعلق اتفاق رائے کافی نہیں، اس سے آبنائے ہرمز کو کھولا نہیں جاسکتا۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ جب تک امریکی ناکہ بندی برقرار رہے گی، صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے، جبکہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے تمام ارکان اس وقت ایران میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششیں ایک مثبت پیش رفت ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.