گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست بروز ہفتہ سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال شروع کردی جائے گی۔
ملک شہزاد اعوان نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور ٹول ٹیکس میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے۔
، جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کی جائے۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ایکسل لوڈ پر عملدرآمد، کسٹم SRO 1619/2024 اور 10 سے 20 سال پرانی گاڑیوں کی منسوخی سے متعلق قانون ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.