بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی ختم، صرف اتوار کو تعطیل ہوگی
محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی ہے۔ نئے شیڈول کے تحت اب سرکاری اسکولوں میں صرف اتوار کے روز تعطیل ہوگی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکول پیر سے ہفتہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
، جبکہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔حکام کے مطابق نئے شیڈول کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں پر ہوگا، جس کے بعد ہفتے میں تدریسی سرگرمیاں چھ روز جاری رہیں گی۔دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی چند روز قبل سرکاری اسکولوں کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کیا تھا،۔
جس کے تحت سندھ کے تمام سرکاری اسکول یکم اگست سے کھولنے اور ہفتے میں چھ روز تدریسی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار کی پابندی لازمی قرار نہیں دی گئی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.