بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس عائد، کن اسٹیل صارفین پر اطلاق ہوگا؟

Super Admin


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر کی مخصوص کمپنیوں کے لیے بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 5 روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ نئے ٹیکس کے نفاذ سے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے اسٹیل صنعت کے لیے نیا سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس سے بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نئے نظام کے تحت متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) صارفین کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 5 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس شامل کرکے وصول کریں گی۔
ذرائع کے مطابق اس نئے ٹیکس کا اطلاق ان میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر ہوگا جو مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکریپ کی درآمد سے متعلق مخصوص شرائط پوری کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کو بھی نئے ٹیکس نظام میں شامل کیا گیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.