ایران امریکا جنگ کا سفارتی حل ضروری ہے: سعودی کابینہ
سعودی کابینہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگی صورتحال کا مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل نکالنے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران امریکا تنازع کا پائیدار حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے۔
کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امن عمل میں کردار ادا کرنے والے ممالک کی کوششوں کو سراہا۔ سعودی قیادت نے غزہ امن معاہدے کے لیے مصر، قطر، ترکیہ، امریکا اور دیگر ثالث ممالک کی کاوشوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔
اجلاس میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں بحری نقل و حرکت اور جہاز رانی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.