پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی معمول پر، چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر آگیا ہے، تاہم دریائے سندھ کے بعض مقامات اور چند ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب اب بھی موجود ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی صورتحال نارمل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 40 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ پر 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال کے نالہ ڈیگ کنگرا، نالہ بسنتر اور شکرگڑھ کے بئین میں بھی نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ترجمان کے مطابق نالہ ڈیگ کنگرا میں پانی کا بہاؤ 13 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے دریاؤں اور ندی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.