پیپلزپارٹی کا حکومت سے پارلیمانی تعاون روکنے کا فیصلہ

Super Admin


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی پارلیمان میں حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آئندہ قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اور قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کی حمایت سے گریز کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ضروری ترامیم بھی تجویز کی جائیں گی، جبکہ بلوں کی منظوری کے مرحلے پر بھی حکومتی قانون سازی کی مخالفت کی جائے گی۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان پارلیمانی معاملات پر تعاون جاری رہا ہے، تاہم اب پارٹی نے تاحکمِ ثانی حکومتی قانون سازی میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.