ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی میں کتنے ڈالر بھیجے؟

Super Admin


اسلام آباد: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں نئے مالی سال کے پہلے ماہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں نے جولائی میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، جس کے ساتھ نئے مالی سال کا آغاز بھی مثبت انداز میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 4.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں۔متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 73 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ سے 55 کروڑ 55 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
اسی طرح یورپی یونین سے 46 کروڑ ڈالر، دیگر خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی کے دوران 32 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے۔معاشی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود ترسیلاتِ زر کا سلسلہ متاثر نہیں ہوا۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مقیم پاکستانی وطن رقم بھیجنے کے ساتھ ساتھ اپنا سرمایہ بھی پاکستان منتقل کر رہے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.