بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

Super Admin


پنجگور: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں ایک اہم سرغنہ بھی شامل ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.