بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کو ملنے والا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف ختم ہونے کے بعد آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی صورت میں ملنے والے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ اگست میں مکمل ہورہی ہے،۔
جس کے بعد صارفین پر اضافی مالی بوجھ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہے۔ یہ ریلیف جون 2026 سے جاری ہے، تاہم اس کی تین ماہ کی مدت اگست میں ختم ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نئی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا سے رجوع کرتے ہوئے صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
، جو تقریباً 1 روپے فی یونٹ اضافے کے برابر بنتا ہے۔تاہم بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت حتمی اضافہ کتنا ہوگا، اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.