سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں، ایرانی ترجمان

Super Admin


تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود عدم تحفظ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا اور کہا کہ خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین امریکا کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق اگر کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کو کھولا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کے تحفظ کی ضمانت نہیں دیتا، جبکہ اس معاہدے میں امریکا بھی شامل نہیں۔اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان فی الحال براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عبوری معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہنے کی صورت میں امریکا کے ساتھ براہِ راست بات چیت نہیں کی جائے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.