عمرے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا مبینہ منصوبہ ناکام، ملتان سے خاتون سمیت 2 گرفتار
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق دونوں مسافر عمرہ ویزے پر سعودی عرب روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک حرکات پر انہیں روک کر پوچھ گچھ کی گئی، جس کے دوران انسانی اسمگلنگ اور کمرشل جنسی استحصال سے متعلق اہم معلومات سامنے آئیں۔
ترجمان کے مطابق مسافروں کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران مبینہ جنسی استحصال سے متعلق شواہد ملے۔ تفتیش کے دوران مبینہ طور پر جنسی استحصال کے ایک منظم نیٹ ورک سے متعلق بھی اہم معلومات حاصل کی گئیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں دونوں مسافروں کے سعودی عرب جانے کے انتظامات کیے تھے۔
، جہاں انہیں مبینہ طور پر کمرشل جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ایف آئی اے نے مسافروں کے زیر استعمال موبائل فونز اور دیگر متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔ دونوں گرفتار مسافروں کو شواہد سمیت ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.