سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت، پیپلزپارٹی کا دوٹوک مؤقف

Super Admin


پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ زبردستی نیا صوبہ بنانے کی کوشش سے عوام میں نفرت اور بداعتمادی کو فروغ مل سکتا ہے۔ 
اگر شہریوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے تو اس کے نتائج بھی سنگین ہوسکتے ہیں۔انہوں نے سیاسی حلقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہوش سے کام لیا جائے اور سندھ کے عوام کو نفرت کی طرف دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔ ان کے مطابق نئے صوبے بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہونا چاہیے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ کی بیشتر سیاسی جماعتیں اور عوام نئے صوبے کے قیام کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے چند افراد کی جانب سے اس معاملے پر مؤقف اختیار کرنے کی کوئی خاص حیثیت نہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.