پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ کی تاریخ پر فیصلہ 20 اگست کو متوقع

Super Admin


پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے متعلق اہم فیصلہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے حکام کے درمیان انتخابات کے انعقاد اور پولنگ کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں۔
پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والا اجلاس صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.