پنجاب کو سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، کارکردگی پر سوال ہوگا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو سندھ سے کوئی اختلاف یا مخالفت نہیں، تاہم اگر پنجاب کی کارکردگی کسی کو طعنے کے مترادف محسوس ہوتی ہے تو کارکردگی پر بات ضرور کی جائے گی۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی پر بھی بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
، ایسے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے بغیر ثبوت پریس کانفرنسز کرنے پر سوال کیا جائے تو اسے سیاسی انتقام کا نام دینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات میں الزامات کے بجائے شواہد کے ساتھ بات ہونی چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے صوبے میں ایک سڑک کی تعمیر میں مبینہ طور پر 8 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات سامنے آتے ہیں، وہ پنجاب سے کارکردگی کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں الیکٹرک پنکھوں سے لے کر مکمل امتحانی مراکز تک مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کے معاملات سامنے آتے رہے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.