بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوتاہی ہوئی تو ذمہ دار جیل اور عدلیہ ہوگی: رانا ثناء اللہ

Super Admin


وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل اور عدلیہ کی تحویل میں ہیں، لہٰذا علاج کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت ہوئی تو اس کی ذمہ داری بھی انہی اداروں پر عائد ہوگی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جیل اور پمز اسپتال میں ان کے طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی خود بھی اپنے علاج اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے مطمئن ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق مختلف درخواستیں عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں، جبکہ ان سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج سے متعلق تمام معاملات متعلقہ اداروں اور عدالتوں کے دائرہ اختیار میں ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.