بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2 دن کے اندر اندر شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت
Super Admin
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں میں انصاف کی جو امید قائم تھی، توقع ہے کہ اس فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ سلمان اکرم راجا کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا اور اسپتال کے گرد و پیش کوئی ہجوم یا کارکنان جمع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جس سے عدالت عالیہ کے فیصلے کی توہین ہو۔
وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ کچھ انتشاری عناصر اس موقع کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لہٰذا ان کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.