انکوائری مکمل کیے بغیر ملازم کو برطرف نہیں کیا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے جنرل اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مکمل انکوائری کے بغیر کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے سکیورٹی گارڈ شفیق کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ملک محمد اویس خالد نے کیس کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق اسپتال کے ایم ایس نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر رسمی کارروائی کے ذریعے درخواست گزار کو ملازمت سے برطرف کیا، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار کو انکوائری کے دوران متعلقہ قواعد کے مطابق مناسب وقت بھی فراہم نہیں کیا گیا۔فیصلے میں بتایا گیا کہ سکیورٹی گارڈ پر آرتھوپیڈک وارڈ سے اے سی کا پائپ چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق ایم ایس کی جانب سے اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کا اس نے جواب جمع کراتے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.